ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پنجاب کے لدھیانہ ڈسٹرکٹ کورٹ احاطہ میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک، 2 زخمی

پنجاب کے لدھیانہ ڈسٹرکٹ کورٹ احاطہ میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک، 2 زخمی

Thu, 23 Dec 2021 21:42:16    S.O. News Service

لدھیانہ،23؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) پنجاب کے لدھیانہ ڈسٹرکٹ کورٹ احاطہ میں آج زوردار دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے اور دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکہ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے لدھیانہ کے ایس پی نے کہا کہ لدھیانہ کورٹ احاطہ کی دوسری منزل پر ریکارڈ روم کے پاس دھماکہ کی آواز سنی گئی۔ اس واقعہ میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے، جبکہ دو شخص زخمی ہو گئے۔

لدھیانہ کے ایس پی نے مزید کہا کہ چنڈی گڑھ سے اینٹی بم اسکواڈ اور فورنسک ٹیم کو جانچ کے لیے بلایا گیا ہے۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ دھماکے سے پورا عدالتی احاطہ دہل گیا۔ دھماکہ کے بعد کورٹ احاطہ میں افرا تفری کا ماحول دیکھا گیا۔

عدالتی احاطہ میں دھماکہ پر پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنّی نے کہا کہ ’’میں لدھیانہ جا رہا ہوں۔ اسمبلی انتخاب نزدیک آتے ہی کچھ ملک مخالف عناصر ایسی حرکت کر رہے ہیں۔ حکومت الرٹ پر ہے۔ قصوروار پائے جانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔‘‘


Share: